counter easy hit

پاکستانی حیران ۔۔۔ پارٹی کارکنان پریشان۔۔۔!!! پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے خاموشی کے ساتھ ’ این آر او‘ حاصل کر لیا، شرائط کیا رکھی گئیں؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے این آر او کرلیا ہے، یہ بڑی جماعتیں سیاست ، جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جتنی بے عزتی ہوئی ہے یہ بدنامی مفت میں کوئی

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا ماڈل ، ٹک ٹاک اسٹار کے انتقال کی خبر

 

مول نہیں لیتا، انہوں نے قیمت وصول کی ہے، کل تک بوٹ پالش کرنا ٹھیک نہیں تھا آج کیسے ٹھیک ہوگیا؟ انہوں نے آرمڈ سروسزایکٹ میں ترمیم کے بل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج سینیٹ میں خوف کا ماحول تھا، ہماری جماعت کے 4، نیشنل پارٹی کے 5 اور جے یوآئی ف کے سینیٹرزنے بھرپور احتجاج کیا کہ اس بل کو پیش نہ کیا جائے۔ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ کنٹرولڈ پارلیمنٹ اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی ہے، بلکہ سویلین مارشل لاء ہے۔ہم پر ان کے اثرات مرتب ہوں یا نہ ہوں، لیکن تمام بڑی جماعتوں کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بڑی جماعتیں ہیں، مگر دونوں جماعتوں نے این آر او کرکے اب سیاست ، جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جتنی بے عزتی ہوئی ہے یہ بدنامی مفت میں کوئی مول نہیں لیتا، ان لوگوں نے اس کی قیمت وصول کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔کل ان لوگوں کیلئے بوٹ پالش کرنا ٹھیک نہیں تھا آج پالش کررہے ہیں، کل تک کہتے تھے کہ خلائی مخلوق ہے، آج کہہ رہے ہیں خلائی مخلوق نہیں ہے۔ خلائی مخلوق توعوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ایک بندے کیلئے راتوں رات پارلیمنٹ کا اجلاس بلالیا گیا، جبکہ چار ماہ سے پارلیمنٹ کو تالا لگایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ کہتے حالات ٹھیک نہیں ہیں، اس لیے ترمیم کررہے ہیں لیکن جب ضیاء الحق اور مشرف نے مارشل لاء لگایا تو کیا مسئلہ تھا؟ جب ججز کو جیلوں میں ڈالا گیا توکیا مسئلہ تھا؟ عمران خان کو دھاندلی کرکے مسلط کردیا گیا تب کیا جنگ لگی ہوئی تھی؟ اب کون سا آسمان گرا یہ سب ٹھیک ہوگیا ہے؟ ان لوگوں نے بڑا ظلم کیا ہے۔افسوس کی بات ہے کہ بڑے بڑے چینل ٹیکرزبھی نہیں چلا رہے تھے۔ ہمارے احتجاج کو میڈیا نے بھی بلیک آؤٹ کردیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

very, silently, pmln, and, PPP, got, NRO, from, Government, and, Army, Parties, are, worried, at

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website