counter easy hit

عزیر بلوچ کو لانے کیلیے متحدہ عرب امارات کی عدالت کی اجازت درکار

Uzair Baloch

Uzair Baloch

اسلام آباد (یس ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے اب صرف متحدہ عرب امارات کی عدالت کی اجازت درکار ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے تمام دستاویزات مکمل کرکے متعلقہ حکام کو بھجوا چکے ہیں، اب عزیر بلوچ کو پاکستان لانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، صرف متحدہ عرب امارات کی عدالت کی اجازت درکار ہے۔