counter easy hit

عثمان بزدار کا کھڑاک:تحریک انصاف کی نامور شخصیت کو زکوۃٰ کمیٹی پنجاب کا چئیرمین مقرر کر دیا

نوشہرہ (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کی ممتازسیاسی شخصیت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری بلال اعجاز کو چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب مقر ر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اور پارٹی خدمات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چوہدری بلال اعجاز کو پنجاب کا چیئرمین زکوٰۃ اینڈ عشر کونسل مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس سے حلقہ کی عوام اور پی ٹی آئی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہم سیاسی شخصیات اور پی ٹی آئی رہنماؤں چوہدری انجم اقبال وڑائچ، چوہدری خالد پرویز ورک، حاجی امتیاز احمد ورک،میاں محمد جاوید چوہدری، چوہدری راشد محمود خاور، حاجی رانا نثار احمد،ہمایوں اکبر، چوہدری محمد امین گورایہ،صائم شہزاد گجر، عمر جاوید ورک سمیت علاقہ بھر سے بلدیاتی چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے چوہدری بلال اعجاز کو چیئرمین زکوٰۃ اینڈ عشر کونسل حکومت پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے ججز تقرری کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ججز تقرر کمیٹی کا اجلاس کل کو ہوگا تاہم ایک روز پہلے ہی حکومتی رکن سینیٹر نعمان وزیر اپنی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا ہے۔حکومتی سینیٹر نعمان وزیر خٹک کمیٹی کے پاس اختیارات نہ ہونے پر مایوس ہیں اور انہوں نے اپنے استعفے میں بھی اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے3اجلاسوں میں شریک ہوا،کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار تک نہیں اور مذکورہ جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں؟کمیٹی یہ جائزہ بھی نہیں لے سکتی اس لیے مستعفی ہورہا ہوں۔