counter easy hit

عثمان بزدار نے پاکستان کے اساتذوں کو بڑی خوشخبری دے ڈالی

Usman Bazdar gave great news to the teachers of Pakistan

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ نے مجھے جس مقام پرفائزکیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی اقوام نے ہی دنیا میں نام پیدا کیا۔ سرادر عثمان بزدار نے کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ نےمجھے جس مقام پرفائز کیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے، اپنے اساتذہ کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’اساتذہ کا عالمی دن‘ منایا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے سمندر پار پاکستانیوں کو ’ تحفہ ‘ دے دیاہے ۔ پی آئی اے نے اضافی سامان کی نئی سکیم متعارف کروا دی ہے جس کے تحت شیڈول سے چار گھنٹے قبل اضافی سامان کی بکنگ پر 50 فیصد تک رعایت ملے گی ۔ پی آئی اے کا کہناتھا کہ برطانیہ ، کینیڈا ، یورپ سمیت دیگر خلیجی ممالک کے مسافروں کو یہ سہولت حاصل ہو گی ، نئی سکیم سے سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ فائدہ ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website