امریکی ریاست لوزیانا میں طوفانی بگولوں کے آگے کوئی شے نہ ٹک سکی ۔ چھتیں اڑ گئیں ،بجلی کے ٹاور گر گئے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ بھاری بھرکم ٹریلر بھی الٹ گیا۔

USA: tornadoes storm overturned a loaded trailer
نیو اورلینزسمیت دیگر علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے شدید تباہی مچائی ،بھارتی بھرکم ٹریلر بھی تیز ہواؤں کا مقابلہ نہ کرسکا ۔ کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں،گاڑیاں ملبے تلے دب کر تباہ ہوگئیں ۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔پول گرنے سے 50 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ۔ مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو ئے۔ لوزیانا کے گورنر نےریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔








