counter easy hit

امریکا: تیز ہوا اور بارش نے تباہی مچا دی ، 55 مکان تباہ

US wind and rain

US wind and rain

بجلی کی تاریں زمین پر گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ، تیز ہوا سے متعدد درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے
جارجیا (یس اُردو) شدید طوفان نے امریکی ریاست فلوریڈا اور جارجیا کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تیز ہوا اور بارش سے برقی نظام معطل ہو گیا ، درجنوں مکان تباہ ہو گئے ۔امریکی محکمہ موسمیات کےمطابق شدید طوفان نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا کو متاثر کیا ، تیز ہوا اور بارش کے باعث بجلی کی تاریں زمین پر گر گئیں جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ، تیز ہوا سے متعدد درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے جن کے گرنے سے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان کے باعث 55 مکان تباہ ہو گئے ہیں ۔