اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل مک ماسٹر نے ملاقات کی ہے۔

US National Security Adviser met with Sartaj Aziz
اسلام آباد میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر میکماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان میں قیام امن، سیکیورٹی اور موجودہ صورتحال کے امور بھی زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اعلی ترین عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔








