امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن کو روسی ٹی وی سے پروگرام میں شرکت کرنے کے پیسے لینے پرڈیموکریٹس ارکان نے ہدف بنا لیا۔

US national security adviser accused of taking money from Russian TV
ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ مائیکل فلن نے روسی صدرکے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے آر ٹی، ٹی وی سے پیسے لیے۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیرمائیکل فلن کا روسی ٹی وی سے رقم لینا قانون کی خلاف ورزی ہے، مائیکل فلن نے 2014 میں فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد روسی ٹی وی سے رقم وصول کی۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز کے مطابق امریکی قانون اورپینٹاگون کی پالیسی کے تحت کوئی ریٹائرڈ فوجی غیرملکی حکومت سے رقم نہیں لے سکتا، مائیکل فلن آرٹی، ٹی وی پرباقاعدگی سے بطورکمنٹیٹر تجزیہ دیتے تھے، انھوں نے 2015 میں آرٹی کے گال ڈنر میں بھی شرکت کی تھی۔








