counter easy hit

امریکی و برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے اسرائیلی ڈرونز نظام ہیک کرلیا

US and British intelligence

US and British intelligence

کراچی۔۔۔۔امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے اسرائیلی ڈرونز نظام ہیک کرلیا،ایف سولہ طیاروں کی کاک پٹ سے ویڈیو حاصل کی۔ گزشتہ 18سال سے امریکا اور برطانیہ کی طرف سے اسرائیلی ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کی نگرانی کا خفیہ آپریشن جاری ہے۔
امریکی جریدے نیوز ویک نے تحقیقی ویب سائٹ The Intercept کے حوالے سے لکھا کہ امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیاروں کی خفیہ لائیو ویڈیو کو ٹیپ کیا۔ غزہ میں فوجی آپریشن کی نگرانی کی گئی، ایران کے خلاف ممکنہ حملے پر بھی نظر رکھی اور دنیا بھر میں اسرئیل کی طرف سے برآمد ڈرون ٹیکنالوجی کی نگرانی بھی کی۔ یہ خفیہ پروگرام برطانیہ کے گورنمنٹ کمیونی کیشن مواصلات ہیڈکوار ٹر (جی سی ایچ کیو) اور امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا مشترکہ تھا، جس کا خفیہ کوڈ انارکائسٹ تھا ،جس کا مقصد اسرائیلی ڈرونز پر نظر رکھنا تھا۔اسرائیلی ملٹری، نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور جی سی ایچ کیو نے اس پر تبصرے سے انکار کردیا ہے، تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس عہدے دار نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کی تاریخ کی سب سے زیادہ سنگین لیکیج ہے۔ اسرائیل، امریکاا، برطانیہ، اور پاکستان کے پاس مسلح ڈرونز ہیں تاہم کئی ممالک درجنوں مسلح ڈرونز کی تیاری میں مصروف ہیں، جس سےڈرون کلب کے پھیلنے کا امکان ہے۔