امریکا نے روس پر طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام عائد کیاہے ، امریکی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ روس کا سامنا کریں گے۔

US accuses Russia of supplying weapons to the Taliban
مزار شریف میں افغان طالبان کے بڑے حملے پر امریکا اور افغانستان شدید پریشانی میں مبتلاہیں، ہنگامی دورے پر افغانستان آئے امریکی وزیر دفاع نے میڈیا بریفنگ کے دوران اس الزام کی تردید نہیں کی کہ روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر امریکا روس کا سامنا کرے گا، روس اس سے پہلے بھی طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کی تردید کرچکا ہے۔








