counter easy hit

(ن) لیگی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم

لاہور: ن لیگی رہنما نسرین ملک نے لائیو شو میں اپنی قیادت پر سنگین الزام عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نسرین ملک کا پاکستان مسلم لیگ ن میں خواتین کی مخصوص Unjust distribution of tickets by PML N leadershipنشستوں کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ میں مخصوص نشستوں میں جتنی بھی ٹکٹیں تقسیم کی گئی ہیں یہ اہنی چہیتیوں، لاڈلیوں اور رشتہ داروں میں بانٹے گئے ہیں۔ایک ایک گھر میں تین تین ٹکٹیں دی گئی ہیں۔اگر خاوند کو ٹکٹ ملی ہے تو اس کی بیوی کو بھی دی ہے۔اور ماں کو ٹکٹ دی ہے تو بیٹی کو بھی ٹکٹ دی ہے،نسرین ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ٹکٹ اپنی گرل فرینڈز اور لاڈلیوں کو دئیے گئے ہیں۔۔نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ خواجہ احسان پر یہ الزام ہے کہ اس نے رابعہ فاروقی کو ٹکٹ دلوایا جو اس کی دوست تھی۔حالانکہ رابعہ فاروقی کا تعلق ق لیگ سے تھا اور یہ شاہینہ فاروقی کی بیٹی ہیں۔جب کہ ن لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک کی نوکرانی کو بھی ٹکٹ دیا گیا۔اس کے علاوہ مریم نواز کی سیکرٹری کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید اعتراضات پائے جاتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے نظریاتی کارکنوں کی بجائے الیکٹیبلز کو ترجیح دی ہے جب کہ ن لیگ میں یہ اختلاف پایا جا رہا ہے۔اس جماعت میں ساری ٹکٹیں رشتہ داروں میں بانٹ دی گئی ہیں۔تاہم ن لیگ کی طرف سے ابھی باضابطہ طور پر ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان نہیں کیا گیا۔۔ن لیگ کا 35 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرنا تھا۔شہباز شریف،،مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے تھے اور انٹرویو دیا تھا۔