counter easy hit

امریکہ پر خدا کا قہر نازل ۔۔!! کرونا وائرس کے بعد ایک اور آفت کا حملہ،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں،درجنوں گھر،گاڑیاں تباہ

نیویارک،واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکی ریاست مسی سیپی اور لوزیانا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولے نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، درجنوں گھر تباہ ہو گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا، مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا، سب سے زیادہ نقصان مسی سیپی میں ہوا۔حکام نے مقامی افراد کو طوفان کی پیشگی اطلاع دے کراحتیاطی تدابیر کی اپیل کی تھی۔ دریں اثنا نئے کورونا وائرس کے سبب امریکا میں اموات کی تعداد بڑھ کر اب 22,108 ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں خبررساں ادارے کے مطابق اس وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 557, 571 ہے۔ امریکا میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔کورونا وائرس کے بارے میں اعداد وشمار مرتب کرنے والی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 1920 افراد ہلاک ہو گئے۔ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کے سلسلے میں دن بدن شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔کم و بیش امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا دوسرا ہفتہ جاری ہے ۔ گزشتہ 3 دنوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو 9 اور 10 اپریل کو امریکہ میں 1900 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ روز 11 اپریل کو ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ 2035 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جو کہ کورونا کے باعث ایک دن میں ہونے والی کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق جون ہوپکنز ہونیورسٹی کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے امریکہ میں مہلک وائرس سے متاثرہ مزید 1920 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 577 کی سطح کو جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونی والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والے ممالک میں امریکہ نے اٹلی کو بھی چھوڑ دیا ہے۔اس سے قبل اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والا ملک تھا۔ تازہ اعدا و شمار کے مطابق اٹلی میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 ہزار 468 ہے جبکہ امریکہ میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 869 ہو گئی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ دنیا کے سب سے طاقتور ملک میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ فی الحال دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن کے ذریعے اس مہلک وبا پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلدی ہٹایا گیا تو کورونا کی وبا تباہ کن حد تک دوبارہ نمودار ہوسکتی ہے۔ اس لیے تمام ممالک کو پابندیوں میں نرمی لانے کے بارے میں احتیاط برتنی چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website