counter easy hit

میر آف ایکرنگٹن کے زیر سرپرستی میر ہاؤس میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا

Mayor of Hyndburn Accrington UK

Mayor of Hyndburn Accrington UK

ہینڈبرن (ایس ایم عرفان طاہر سے) دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی روز بروز بڑھتی ہویی مقبولیت کے پیش نظر میر آف ایکرنگٹن کے زیر سرپرستی میر ہاوس میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی پذیرایی کے حوالہ سے کتاب کے نوجوان مصنف سید کا شف سجاد کو داد تحسین پیش کی گیی ۔تقریب کے سٹیج سیکرٹریز کے فرایض ریڈیو اینکر پرسن ماریہ خان اور ڈاکٹر یو نس پرواز نے سرانجام دیے۔

جبکہ اس موقع پر میر آف ایکرنگٹن کونسلر منصفداد ، کونسلر حاجی محمد اسلم نیلسن ، حا جی محمد غوث ، حا جی محمد شوکت ، حاجی محمد یاسین ، مس ہیلن ، جا وید اقبال ،ندیم سرور ، شا عرہ پامیلا اشرف ، سابق پاکستانی قومی کرکٹر طا رق محمود نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو یے میر آف ایکرنگٹن کونسلر منصفداد نے کہاکہ اس ملک میں پہلے آنے والو ں کو بہت زیادہ مشکلا ت اور پر یشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب خاصی آسانی ہوگیی ہے ۔ اپنے بڑوں کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہو یے ہمیں مثبت سمت میں آگے بڑھنا ہوگا ۔ جو لو گ اس ملک میں آباد ہیں انہیں چا ہیے کہ اپنے مذہب اور روایا ت کو قایم رکھتے ہو یے اپنے آپ کو ترقی کی منازل کی طرف بڑھاییں۔

انہو ں نے کہاکہ اس ملک کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہا ں ہر مذہب اور ہر نسل کو اسکے فطری دارومدار کے مطابق زندگی بسر کرنے کی کھلی آزادی ہے جس سے ہمیں فایدہ اٹھا نا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان مصنف سید کاشف سجاد نے ہر امیگرنٹ کے دل کی آواز کو اپنی کتاب میں قلم بند کیا ہے جو یجرت کرنے والوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے ۔ اللہ رب العزت ان کے زور قلم کو مزید تقویت بخشے اور مزید انکے علم و عمل میں اضافہ عطا فرمایے ۔ دیگر مقررین نے اظہا ر خیال کرتے ہو یے کہا کہ نوجوان مصنف سید کاشف سجاد کی دی امیگرنٹ انگریزی ادب میں بھی ایک نیا اضافہ ہے جس سے آنے والی نسلیں فیضیاب ہونگی ۔ انہو ں نے کہاکہ اس کم عمری میں ایسی پختہ اور سنجیدہ سوچ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اد ب کی سرپرستی اور اس کی حقیقی معنوں میں پیروی کرنے والے بہت کم لوگ ہیں زریعہ معاش اور زندگی کے نشیب و فراز نے علم و فن کی اس دنیا سے نوجوان نسل کو بہت دور کردیا ہے جس کی طرف گہری توجہ کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ایسی کتابوں کی اشاعت سے نہ صرف نوجوان اپنے ادبی حلقہ سے روشناس رہیں گے بلکہ اپنے اباءو اجداد کی انکے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے قربانیوں کو بھی یا د رکھیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ دی امیگرینٹ کی بھرپور اشاعت کے لیے نوجوان مصنف سید کا شف سجاد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا یے تاکہ یہ کتاب ہر خاص و عام تک پہنچ سکے اور لوگوں کی دلچسپی کا سامان مہیا کرسکے ۔ تقریب کے اختتام پر دی امیگرنیٹ بیسٹ سیلر کی اعزای کاپیاں بھی موجود مہمانوں میں تقسیم کی گیں۔