counter easy hit

اقوام متحدہ: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن بنانے کی تجویز

لاہور: اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پہلی رپورٹ جاری کی ہے اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لئے آزاد کمیشن بنانے کی تجویز UN: Proposes to make commission on human rights violations in occupied Kashmirدی ہے۔ رپورٹ میں قابض فوج کو مظاہرین کے خلاف قوت استعمال کرنے سے باز رہنے کا کہا گیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے رپورٹ کے بارے میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 سے اپریل 2018 تک قابض فوج نے145 شہریوں کو شہید کیا۔ 2016 میں شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فورسز نے طاقت کا بے جا استعمال کیا اور نہتے شہریوں کو انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیلٹ گنز سے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک اور زخمی کیا۔ ایک بھارتی متنازع قانون کے تحت جنگی جرائم میں ملوث قابض فوجیوں کو سزا نہیں دی جاتی جس سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔