counter easy hit

مقبوضہ کشمیرکے علیحدہ تشخص کی بحالی کیلئے وادی کے طول وعرض میں رائے عامہ ہموار کی جائیگی، عمر عبداللہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ جموں کشمیر کے طول وعرض میں بھارت کے اگست 2019 کے اقدام کے خلاف رائے عامہ ہموار کی جائیگی۔ہماری ریاست کے تقسیم کے فیصلے کو ہم پر تھوپا گیا ہے لیکن ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔یہ بات مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے مرکزی نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سری نگر سے روانگی کے وقت دیے جانے والے پیغام میں کہی ۔ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کا بٹوارہ تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا جانے والا فیصلہ پارلیمنٹ نے نہیں کیا ہے۔عمر عبداللہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کو سابق وزیراعلیٰ اور صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے اور جانے والے وفد کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم حکومت ہند کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے خلاف لڑیں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ پانچ اگست کے فیصلوں سے قبل کی ریاست جموں و کشمیر کو واپس حاصل نہ کرلیں۔ نیشنل کانفرنس کے مرکزی نائب صدر عمر عبداللہ کی قیادت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکلا ہے جو لوگوں سے ملاقات کرکے انہیں اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا کہ وہ بھارت کی مودی سرکار کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں نکلنے والے وفد کو پیپلز الائنس کا نام دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website