counter easy hit

پاکستان فیسٹول فرانس 2019 خالصتاً پاکستانی ثقافت کے نمایاں پہلو اجاگر کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے، کچھ عناصر اس حوالے سے فنڈ ریزنگ کی بے بنیاد مہم چلارہے ہیں ،ان کا پاکستان فیسٹول کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، عمیر بیگ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان فیسٹول فرانس کمیٹی کے نائب صدر عمیر بیگ نے یس اردو نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان فیسٹول فرانس پاکستان میں پاکستانی ثقافت کے نمایاں پہلو اجاگر کرنے اور کمیونٹی کو ایک تعمیری تفریح مہیا کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ فیسٹول فرانس میں پاکستانی کمیونٹی بہت منظم انداز میں ہر سال منعقد کرتی آرہی ہے اور اس حوالے سے پیرس کی سٹی گورنمنٹ اور فیسٹول کمیونٹی تمام انتظامات دیکھتی ہے ۔ فیسٹول کے حوالے سے کوئی فنڈ ریزنگ زیر غور نہیں کچھ لوگ زلزلے کا بہانہ بنا کر کمیونٹی سے پیسے بٹورنے کیلئے گمراہ کن پوسٹرز کی تشہیر کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے حکومتی قانون حرکت میں آچکا ہے۔
پیرس کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی فنڈ ریزنگ یا مالی معاملات کے حوالے سے کوئی دوسری تنظیم یا ادارہ پاکستان فیسٹول کے حوالے سے فنڈ مانگے تو فوراً پاکستان فیسٹول کمیٹی سےرابطہ کریں۔

umair baig, vice, president, pakistan, festival, france

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website