counter easy hit

برطانیہ سے دنگ کر ڈالنے والی خبر

دبئی (ویب ڈیسک ) کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل میں کرپش کی روک تھام کیلئے انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے فرانس کے شہرلیون میں قائم انٹرپول کے دفتر میں عالمی پولیس تعاون تنظیم کے حکام سے ملاقات کی جہاں دونوں اداروں نے مل کر کام کرنے اور کھیل کو کرپشن سے بچانے سے متعلق طریقہ کارپر غور کیا۔ایلکس مارشل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور انٹرپول مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور لیون میں ہونیوالی ملاقات بھی مثبت ثابت ہوئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دنیا کے تمام ممبر ممالک کیساتھ روابط بہت اچھے ہیں تاہم انٹرپول کیساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ دنیا کے 194 ممالک کیساتھ رابطے میں ہیں۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر نے واضح کیا کہ ان کی زیادہ تر توجہ کھلاڑیوں کی تعلیم اور انہیں بدعنوان عناصر سے دوررکھنے پرہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی کی تحقیقات میں کرپشن ثابت ہوتی ہے تو وہ اس معاملے کو انٹرپول کو بھیج دے گا۔انٹرپول کے کرمنل نیٹ ورکس یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوزے ڈی گریشیا کا کہنا تھا کہ کھیل لوگوں کو قریب لاتے ہیں لیکن پیشہ ور مجرم اپنا پیسہ بنانے کی غرض سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا دیتے ہیں،آئی سی سی جیسے ادارے کیساتھ کام کرکے کرپشن کی روک تھام میں مثبت پیشرفت ہوگی۔ کرپشن ثابت ہوتی ہے تو وہ اس معاملے کو انٹرپول کو بھیج دے گا۔انٹرپول کے کرمنل نیٹ ورکس یونٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوزے ڈی گریشیا کا کہنا تھا کہ کھیل لوگوں کو قریب لاتے ہیں لیکن پیشہ ور مجرم اپنا پیسہ بنانے کی غرض سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا دیتے ہیں،آئی سی سی جیسے ادارے کیساتھ کام کرکے کرپشن کی روک تھام میں مثبت پیشرفت ہوگی۔