counter easy hit

سرائے عالمگیر وگردونواح میں 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 12ویں روز میں داخل نے عوام بلبلا اُٹھے

ugrdunuah series

ugrdunuah series

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)سرائے عالمگیر وگردونواح میں 18گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 12ویں روز میں داخل نے عوام بلبلا اُٹھے ،بچے وبوڑھے و خواتین بے ہوش ،ہسپتالوں ،کلینکوں پر ایمر جنسی کا سماں ،سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ جاری ،تفصیل کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے روزہ دار نوجوانوں ،خواتین ،بوڑھوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے عوام نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیالوگوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب کی الیکشن مہم کے دوران 6ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ کے نعرے کو ایک بار پھر دہرا دیا اور کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کہلوانے والے وزیراعلیٰ پنجاب قوم سے معافی مانگتے ہوئے فی الفور مستعفی ہوجائے ،جبکہ وفاقی وزراء TV،اخبارات میں سحر و افطار،تراویح میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا جھوٹ بولتے رہے عوام کا کہنا ہے یہاں پر لوگ گرمی سے بے حال ہوکر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان لندن کے پارکوں میں فیملی کیساتھ واک کر نے میں مصروف ہیں ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے واٹر سپلائی بھی بند ہونے سے عوام دن بھر بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اور اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد مجبورہو کرپینے کیلئے گندہ پانی استعمال کر رہے ہیں جبکہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا سماں لگ رہاہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکوں کے بیڈ بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں ۔