
پاکستان نےہدف9ویں اوورمیں ایک وکٹ کےنقصان پرپورا کرلیا۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی روحیل نذیر تھے جنہو ں نے 18 رنز بنائے، حسن خان 27اور محمد زید عالم 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ کرے۔
انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے15رنزکےعوض 6وکٹیں حاصل کیں اور وہ مین آف دی میچ قرار پائےجبکہ کپتان حسن خان نے3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان کےخلاف پہلےمیچ میں شکست ہوئی تھی۔








