counter easy hit

قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر پر (ن) لیگ کے دو رہنما گرفتار

قصور: قصو ر میں عدلیہ مخالف تقاریر اور معزز ججز کو مغلظات بکنے پر مسلم لیگ(ن) کے دو رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Two leaders of the N league arrested on the anti-judiciary speech in Kasurقصور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران  مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے نہ صرف عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں بلکہ نازیبا نعرے بھی لگوائے۔ عدلیہ مخالف ریلی میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ اور رکن پنجاب اسمبلی نیم صفدر انصاری بھی شریک ہوئے جنہوں نے شرکاء کے ساتھ مل کرعدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی۔

عدلیہ مخالف ریلی کی خبریں نشر ہوئیں تو پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران (ن) لیگ کے دو رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے ایک درجن اہلکاروں نے گھر سے چیئرمین بیت المال ناصر خان اور ضلعی نائب صدر (ن) لیگ جمیل احمد خاں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب گرفتاریوں کے ڈر سے احتجاج میں شریک ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی روپوش ہوگئے ہیں جن کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔