counter easy hit

راول ڈیم کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے

اسلام آباد: (اصغر علی مابرک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ راول ڈیم کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں دو افراد راجہ عارف اور محمد حسن شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا