counter easy hit

ایتھے رکھ۔۔۔!!! ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستان مخالف کام کرنے والے بھارتیوں کو نکال دیا، اپنا آفس بھارت سے اچانک کہاں منتقل کر دیا؟ دشمن کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر انتظامیہ کا پاکستان مخالف بھارتی عملے کیخلاف کریک ڈاون، ٹوئٹر نے پاکستان کیخلاف کام کرنے والے بھارتیوں سے اپنے رابطہ دفتر کے اختیارات واپس لے لیے، اب پاکستان کی شکایات بھارتی عملہ نہیں بلکہ دبئی کا عملہ سنے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائم بھارت کی اجارہ داری بالآخر ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے حکومت پاکستان کی شکایات کے ازالے کے لیے بھارت میں قائم پاکستان سے متعلق اپنا رابطہ دفتر دبئی منتقل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی حکام کا بتانا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے رابطہ آفس میں تعینات انڈین عملہ بھی تبدیل کر دیا ہے جو اب متحدہ عرب امارات میں تعینات ہو گا۔پاکستان کو ٹوئٹر کے انڈین عملے کی وجہ سے بہت سی شکایات تھیں کیونکہ پاکستان کی شکایات سننے کے لیے بھارتی عملے کی تعیناتی مفادات کے تصادم کے زمرے میں آتا تھا۔ پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان کی بیشتر شکایات بھارت سے متعلق ہوتی ہیں جس کے باعث ٹوئٹر نے بالآخر پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر کے حوالے سے اب پاکستان کی شکایات بھارتی عملہ نہیں بلکہ دبئی کا عملہ سنے گا۔اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستانی حکام نے پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی بندش کا معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ پاکستانی حکام نے فیس بک اور ٹوئٹر پر کشمیر کی حمایت کرنے والے پاکستانی اکاؤنٹس کی معطلی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کی معطلی کی وجہ ٹوئٹر کے علاقائی ہیڈکوارٹرز میں بھارتی ملازمین کی موجودگی ہے۔ تاہم اب پاکستان اپنے خلاف کام کرنے والے بھارتی ٹوئٹر ملازمین سے جان چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

Get Notification for Every News update

Subscribe below the story
add your mobile number in below comments

Twitter, administrations, fired, indians, and, handed, over, complaints, rights, to, dubai, offices, on, Pakistani, complaints, of, affecting, twitter, accounts, badly

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website