counter easy hit

مودی پر ٹویٹ، آئی سی سی نے بھارت سے معافی مانگ لی

نئی دہلی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔

Tweet on Modi, ICC apologized to Indiaآئی سی سی کے آفیشل ہینڈل سے ریپ کیس میں گرفتار ہونے والے سادھو آسارام اور مودی کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا، اس پر نہ صرف شائقین کی جانب سے حیرت اور برہمی کا اظہار کیا گیا بلکہ بھارتی بورڈ نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، آئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔