counter easy hit

ترکی: پاکستان سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین، مانیٹرنگ رپورت) ترکی میں یوم یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ہوئی جس میں ترک رکن پارلیمنٹ محمد بالتا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعلان کیا۔ ترک رکن پارلیمنٹ اور تقریب کے مہمان خصوصی محمد بالتا نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام میں بھائی چارہ ہے۔ دونوں ملک غم اور خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ترکوں کے دلوں میں کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے وہی محبت اور بھائی چارہ ہے جو پاکستانیوں کے لئے ہے۔ جس طرح صدر رجب طیب ایردوان ہر عالمی اور بین الاقوامی فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھاتے ہیں ترک عوام بھی کشمیریوں کی آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محمد بالتا نے اقوام متحدہ کی طرف سے متنازعہ قرار دی گئی وادی میں بھارتی حکومت کے اس یکطرفہ فیصلے کی مذمت کی جس میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا گیا اور 5 اگست 2019 میں کشمیر میں بھارتی حکومت نے کئی انتظامی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بھارت کو کشمیر پر ظالمانہ قبضے کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکی کشمیریوں کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیر کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

TURK, MEMBER PARLIAMENT MUHAMMAD ALTAN ADDRESSING KASHMIR DAY SEMINAR AT PAKISTAN EMBASSY ANKARA

Turkish support for the oppressed Kashmiris reiterated at Kashmir Solidarity Day event in Ankara 2

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ 5 فروری اس دن کی یاد دہانی ہے کہ بھارت اپنے ہی کئے ہوئے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہی جنوری 1948 میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گیا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو تسلیم کیا لیکن 73 سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا ہے۔ دوسری طرف بھارت کشمیریوں پر ہر روز ظلم کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے۔ کشمیر کی آزادی کو دبانے کے لئے بھارت نے تمام سیاسی، سفارتی، عسکری، معاشی، پارلیمانی، آئینی و قانونی اور آبادی کے تناسب کے اعداد و شمار میں ہیر پھیر کے تمام طریقے آزما لئے ہیں لیکن کشمیری اپنی آزادی کی خواہش سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مقامی آبادی کو خوف زدہ کرنے کے لئے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ بھارت آج کے جدید دور میں بھی کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔ بھارت کے ہر ظلم اور زیادتی کا نتیجہ یہی برآمد ہو رہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی روز بروز تیز ہوتی جا رہی ہے۔

سائرس سجاد قاضی نے جموں کشمیر کے تنازعے کے حل کی حمایت میں ترکی کے اصولی موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک حکومت، پارلیمنٹ اور ترک عوام کشمیر کی آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم پر ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website