counter easy hit

ترکی: پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملہ،5افراد ہلاک ،36زخمی

Turkey: Car bomb attack

Turkey: Car bomb attack

استنبول……ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبےدیارباقر کے ضلع سینارمیں پولیس ہیڈکواٹر کے داخلی دروازے کے باہر کار بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اوربچی بھی شامل ہے ۔ دھماکےسےہیڈکوارٹرکی عمارت گرگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔عمارت کےملبےسےلوگوں کی تلاش کاعمل جاری ہے۔