counter easy hit

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسقط سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Trying to smuggle gold from Muscat on Islamabad airport fails

Trying to smuggle gold from Muscat on Islamabad airport fails

 اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے مسقط سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

یس نیوزکے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے مسقط سے آنے والی ایک پرواز کے لیاقت نامی مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت سے 63 تولہ سونا برآمد کیا گیا جس کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے، ملزم نے یہ سونا اپنی جیکٹمیں چھپا رکھا تھا، ملزم کو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website