counter easy hit

ٹرمپ اپنی شعلہ بیانی سے ہمیں دبانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، شمالی کوریا

نیویارک: شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شعلہ بیانی سے ہمیں دبانے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔

Trumps are dreaming of pressing us through flame statements, North Koreaغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو ہم اسے تباہ کردیں گے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ راکٹ مین بن کر خود مشن کی جانب گامزن ہیں۔ امریکا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں  کے مترادف ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات میں شعلہ بیانی اختیار کرکے ہمیں دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تو وہ خوب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کو راکٹ کہنے پر افسوس ہے۔