counter easy hit

ٹرمپ کی دھوم مچ گئی۔۔!! کرونا وائرس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر متوقع فائدہ۔۔امریکی میڈیا نے دنگ کردینے والے انکشافات کر دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء کے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 5پوا ئنٹس کا اضافہ ہو گیا اور وہ 43 سے 48فیصد پر پہنچ گئے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ان کو پسند کرنیوالوں کی شرح انہیں ناپسند کرنیوالوں سے اوپر چلی گئی ہے۔ یہ نتائج واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے سروے میں سامنے آئے ہیں۔سروے میں 51فیصد لوگوں نے کرونا وائرس کے انسداد کیلئے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو بہتر قرار دیا جبکہ 58فیصد نے وباء سے متعلق ان کے ردعمل کو سست قرار دیا۔66فیصد نے وفاقی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مجموعی طور پر سروے میں فروری کے وسط کے بعد سے صدر ٹرمپ کا’ ’اپروول ریٹ‘‘ پانچ پوائنٹ اوپر گیا۔ فروری کے وسط میں ہونیوالے ایک سروے میں ان کی مقبولیت 43 فیصد تھی، جو اب 48فیصد ہو گئی ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اٹلی میں کورونا سے مزید 889 ہلاکتیں، اموات کی تعداد چین سے تین گنا زیادہ ہو گئی۔ ملک میں کورونا کے 5 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 92 ہزار 472 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس میں شدت آ رہی ہے۔ اٹلی اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں مزید 8 سو 89 افراد کورونا وائرس کے نذر ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اٹلی میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 ہزار 23 ہو گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website