counter easy hit

ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Trump decides for new executive order on immigration

Trump decides for new executive order on immigration

ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ پیر یا منگل کے روز جاری کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کو عدالت نے معطل کردیا تھا، جس میں انہوں نے سات مسلم ممالک کے افراد پر امریکا میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کو پہلے سیاٹل کی ایک مقامی نے معطل کیا تھا۔ ٹرمپ انظامیہ کی جانب سے اپیل کیے جانے پر سان فرانسسکو کی اپیلز کورٹ نے بھی سیاٹل عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ نے سان فرانسسکو کی عدالت کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا اور یہ نیا حکم نامہ پیر یا منگل کے روز جاری کیا جاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website