counter easy hit

ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ کو سجدہ تعزیمی سے گریز

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کے ڈر سے جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو کو سجدہ تعزیمی سے گریز کیا۔

Trump avoids prostration condolences to Japanese Kingامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے 12 روزہ دورہ ایشیا کے آغاز پر جاپان پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت ٹوکیومیں جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو اور ان کی اہلیہ امرپیس می چیکو سے ملاقات کی. شاہی محل پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے 83 سالہ جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا لیکن تعزیمی طور پر جھکنے سے گریز کیا۔ 2009 میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما جاپانی بادشاہ سے ملاقات میں تعزیم کے طور پر ان کے سامنے جھکے تھے، جس پر امریکا میں مختلف حلقوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اوباما سے سرزد غلطی سے سبق سیکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جاپانی بادشاہ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملانے پر ہی اکتفا کیا۔ جاپانی بادشاہ سے ملاقات ختم ہونے کے بعد امریکی صدر نے دوبارہ گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دوبارہ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ 2011 میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے جاپان میں قدرتی آفات کے بعد وہاں کا دورہ کیا تھا۔ جاپانی ملکہ سے شاہی محل میں ملاقات میں ہیلری کلنٹن نے جاپانی ملکہ کو روایتی بوسہ دیا تھا لیکن سجدہ تعزیمی سے گریزکیا تھا۔