counter easy hit

ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید نے جرات وبہادری کی داستان رقم کی، عبدالستار ملک

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک آف فرانس نے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہونہار آفیسر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت قومی سانحہ ہے اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کے عوض انھیں دنیا وآخرت کے عظیم درجات سے فیضیاب کریں۔ ان کی شہادت اور ان کی جرات اوربہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ پاک فضائیہ کے شیردل پائلٹ اللہ تعالیٰ کا انعام اور قوم کا فخر تھے اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائیں اور ان کوجواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ اوران کے اہلخانہ اور والدین کو صبرجمیل عطا فرمائیں اور ان کی جرات وبہادری سے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین

 

tribute to nauman akram shaheed by abdul sattar maliktribute to nauman akram shaheed by abdul sattar malik

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website