counter easy hit

کل کا ٹی 20پاکستان جیتے گا یا سری لنکا۔۔۔؟؟؟ ٹیموں کی بولیاں لگانے والوں کو سبکی کا سامنا، واضح اعلان کر دیا گیا

Tomorrow T20 Pakistan will win or Sri Lanka ... ??? Team bidders were declared clear, facing Sabuki

لاہور (ویب ڈیسک) کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہاہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے ،ٹی 20میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی جیت جائے گی ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے ،ٹی 20میںجو ٹیم اچھا کھیلے گی جیت جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ۔ ٹی 20میں ٹاس بہت اہم ہوتاہے ، شاداب خان فارم میں ہیں ، اچھی بولنگ کررہے ہیں، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دیتا ہوں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی 20میں ٹاس دونوں ٹیموں کیلئے ٹاس بہت اہم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حسنین کو ٹیم میں موقع دینے کی کوشش کی ہے ۔ وہ وقت آنے پر سٹار بن سکتاہے جواچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ٹف ٹائم دے سکتی ہے ،دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے کم بیک کیاہے ۔سری لنکن ٹیم کو کسی طرح بھی آسان نہیں سمجھ رہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، سیریز میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز آسان نہیں ہوگی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے دونوں کو پورا موقع دیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خواہش ہے عمر اکمل اور احمد شہزاد اچھا پرفارم کریں، فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی اس سیریز میں کھلائیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ پاکستان خوشی سے آئے ہیں امید ہے کہ وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سخت ضرور ہے لیکن یہ سب کی حفاظت کیلئے ہے اس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔سری لنکن کپتان داسن شانکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھا مقابلہ کریں گے، پاکستان ایک مشکل ٹیم ضرور ہے لیکن ہمارے کھلاڑی پُرعزم ہیں۔مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ سینئر کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے، آنے سے قبل اُنہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں یہاں بہت اچھی سیکیورٹی ملی ہے۔اس دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی ایک بار پھر رونمائی کی گئی جس میں کپتانوں کا عزم بتارہا تھا کہ وہ اُسے اپنے نام کرنے کے خواہش مند ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ 5 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website