counter easy hit

یاسمین راشد کو بھرپور مقابلہ کرنے پر داد دیتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جس طرح این اے 120 کے الیکشن میں (ن) لیگ کا مقابلہ کیا ان کے ہمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

To praise for Yasmin Rashid on full competition, Imran Khanاین اے 120 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ تمام پی ٹی آئی ورکرز بالخصوص خواتین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یاسمین راشد کو داد دیتا ہوں جنہوں نے نہ صرف (ن) لیگ بلکہ مرکزی و صوبائی حکومت اور ان کی جانب سے خرچ کیے گئے بے پناہ فنڈز کا بھرپور مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس انتخاب کے لیے دن رات محنت کی۔

خیال رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نواز نے میدان مار لیا ہے جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کو دوسرے نمبر پر رہیں، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں کر سکے۔ این اے 120 کی نشست پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔