counter easy hit

نوجوانوں کو گھر بیٹھے سہولیات دینے کیلئے آئی جی پنجاب متحرک ، بڑا اعلان کر ڈالا

To give the youth sitting in the house, the IG Punjab declared a big, big announcement

لاہور (ویب ڈیسک) گھر بیٹھے شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں موبائل خدمت وین شروع کرنیکا فیصلہ، ملتان کی طرز پر موبائل خدمت وین ہر شہر میں تیار کروائی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے روازنہ ہزاروں شہری لرننگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، کرایہ داری اندراج سمیت چودہ سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 23 لاکھ سے زائد شہریوں کو خدمت مراکز سے مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ اب آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے دور دراز کےشہریوں کو گھر کی دہلیز تک سہولیات دینے کیلئے خدمت مراکزمیں ملنے والی سہولیات ہی موبائل خدمت وین کے ذریعے دینے کا حکم دیا ہے، کیونکہ دور دراز کے شہریوں کو خدمت مراکز کی مکمل آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل خدمت وین بنائی جارہی ہے۔ جس علاقہ میں بھی خدمت وین جائے گی پہلے وہاں اعلانات کروا کر آگاہ کیا جائے گا۔ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل خدمت وین تیار کروا کے جلد رپورٹ دی جائے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے دوسری مرتبہ محکمے کی کمان سنبھال لی، پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بارکسی افسر کا دوسری مرتبہ انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازخان کوسینٹرل پولیس آفس میں سلامی دی گئی، سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی نے نئے آئی جی کو آنرری اسٹک سونپی۔ میڈیا سےگفتگو میں آئی جی پنجاب کپیٹن ریٹائرڈ عارف نواز کہا پولیس عوام اورمظلوم کےساتھ کھڑے ہوکراپنی کارکردگی کو بہتر کرے، میری ٹیم میں وہی رہے گا جو پرفارم کرے گا۔ کپیٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے کہا 10 ماہ بعددوبارہ ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں، میں حکومت اورعوام کوجواب دہ ہوں، اچھی کارکردگی دکھانے والامیری ٹیم کاحصہ رہےگا اور آئین و قانون کی ذمہ داریاں ہم پوری کریں گے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پولیس کے سپہ سالارکے طور پر کہناچاہتاہوں کہ پرفارمنس کے سوا کوئی آپشن نہیں، فورس پرفارم کرے ان کے لئے مراعات میری ذمہ داری ہے، 10 ماہ کے دوران جوکچھ ہوا مجھے علم نہیں، جوکام کرے گا وہی فورس میں ہوگا۔ عارف نواز نے کہا قانون کےمطابق پولیس کی ذمہ داریاں پوری کی جائیں گی ، اپنی حکمت عملی جلد سب کو بلا کر شیئرکریں گے۔ خیال رہے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو دوسری مرتبہ آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل عارف نواز جولائی 2017 سے جون 2018تک آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔ پنجاب پولیس کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی افسر کو دوسری بار اس عہدے پر متعین کیا گیا ہو، اس سے قبل 1947 سے آج تک تمام آئی جیز ایک ہی مرتبہ اس عہدے پرفائز ہوسکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website