counter easy hit

بتایا جائے فوجی اتحاد دہشتگردی کیخلاف ہے یا عرب ممالک کے دفاع کیلیے، شیریں مزاری

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے حوالے سے تحریک التوا پیش کی گئی جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے پالیسی جواب بھی دیا۔

To be told the military coalition against terrorism or to defend the Arab countries, Shireen Mazari

To be told the military coalition against terrorism or to defend the Arab countries, Shireen Mazari

اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے تحریک التوا پیش کر کے اسلامی ممالک کے اتحاد کے معاملے پر وضاحت طلب کی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے معاملے پر وزیر دفاع نے متضاد بیانات دیئے، وزیر دفاع کے بیانات نے الجھن پیدا کر دی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے پر متضاد بیانات دیئے گئے جب کہ شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سامنے ہے، دہشت گردی کو کثیر الملکی فوجی اتحاد سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیریں مزاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوجی اتحاد کیا ہے اور اس کی شرائط کیا ہیں، وضاحت کی جائے، کن بنیادوں پر اتحاد کا حصہ بنے ایوان کو بتایا نہیں گیا۔ بتایا جائے کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے یا عرب ممالک کے دفاع کے لیے ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کی تعیناتی اصل مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اتحاد کا حصہ بننا چاہیئے یا نہیں؟ حکومت نے اتنا بڑا فیصلہ کر لیا اور کسی کو بتایا تک نہیں۔ تحریک التوا پر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد میں 41 ممالک کی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہ وہ اس کا حصہ ہوں گے لیکن اس معاملے پر ابھی تک رسمی ٹی او آرز طے نہیں پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور مئی میں ہونے والے اجلاس میں فوجی اتحاد کے خدوخال اور مقاصد سامنے آ جائیں گے۔ قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں کی گمشدگی کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کام ادارے کر رہے ہیں لیکن بدنامی اس ایوان کی ہو رہی ہے، پارلیمنٹ کی چھتری کے نیچے  ادارے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کا کیا فائدہ، اگر اسی طرح لوگ لا پتہ ہوتے رہے تو پھر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہی چلے گا۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں بجلی 80 فیصد گھروں میں  استعمال ہوتی ہے، صوبے میں گرڈ اسٹیشن پرانے اور کم استعداد کے ہیں، بجلی کی پرانی ٹرانسمیشن لائنیں ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور کی بجلی چوری  سندھ کی دونوں ڈسکوز کی بجلی چوری سے 4 گنا زیادہ ہے، اس صورت حال میں بھی لاہور میں بجلی  کی چوری چھپ جاتی ہے۔ خورشید شاہ نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ پارسا ہیں لیکن بجلی چوری میں واپڈا ملازمین بھی شامل ہیں۔ خواجہ آصف نے اس حوالے سے کہا کہ جو کہتے ہیں 22 گھنٹے بجلی نہیں آتی ان فیڈرز کے نام بتا دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر پانی و بجلی کو روکنے کی کوشش کی جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ مک مکا نہ کرائیں ایوان میں بات ہو گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کتنے بجلی چور ہیں ان کے نام بھی بتائیں گے، کروڑوں روپے ٹیوب ویل کی بجلی کے بل نہیں دیتے ان کے نام بھی بتائیں گے، یہ بھی بتائیں گے کہ ان فیڈرز کے علاقوں میں کتنے بڑے لوگ رہتے ہیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والے کی بجلی کاٹ دیں کس نے روکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website