counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ پاکستان کے نامور قوال انتقال کر گئے

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ملک کے نامور قوال عامر بشیر دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔عامر بشیر قوال مرحوم بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار،قوال جاوید بشیر کے بھائی ،بشیر احمد قوال مرحوم کے بیٹے ،صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال استاد مبارک علی اور ملک کے نامور طبلہ نواز سجاد علی خان کے بھتیجے تھے۔ عامر بشیر قوال مرحوم کے آباؤ اجداد کا تعلق کسووال کے نواحی گاؤں4چودہ ایل سے تھا۔عامر بشیرمرحوم اور جاوید بشیر اپنی فیملی کے ساتھ لاہور شفٹ ہوگئے تھے ۔گزشتہ دنوں عامر بشیر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا ،ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا، اوروہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاہور میں ہی سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جاوید بشیر ان دنوں انٹرنیشنل پروگرام کرنے کے لئے امریکہ میں موجود تھے اچانک بھائی کے انتقال کی خبر سن کر تمام پروگرام منسوخ کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس گھرانے کے بہت سارے افراد موسیقی کی دنیا میں اپنا ایک نام ،شناخت اور مقام رکھتے ہیں۔جاوید بشیر اس وقت پاکستانی پس پردہ معروف گلوکار ہیں۔ وہ لوک موسیقی اور صوفی موسیقی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کئی بھارت کی فلموں کے لیے بھی گا چکے ہیں۔ انہیں ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کا استاد کہا جاتا ہے۔ نیز کوک سٹوڈیو میں گائے گانوں سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔‎