counter easy hit

بھارت میں غنڈوں نے زیادتی میں ناکامی پر مسلمان خاتون کے ہونٹ اور زبان کاٹ ڈالے

بنگلورو: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، سب سے پرانی ثقافت اور کروڑوں دیویوں کی پوجا کرنے والے ملک کی سرکار ’’میرا بھارت مہان‘‘ کہتی نہیں تھکتی لیکن وہاں صورت حال یہ ہے ہر روز سیکڑوں خواتین اور کم سن بچیاں سڑکوں میں کھلے عام پھرنے والے انسان نما بھیڑیوں کے ہاتھوں اپنی جان گنوادیتی ہیں اور جو مذاحمت کرتی ہیں انہیں کبھی برہنہ سڑکوں پر پھینک دیاجاتا ہے تو کبھی ان کے اعضا تک کاٹ دیئے جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں ایک برقع پوش مسلم خاتون کی زبان ان بھیڑیوں نے اس لیے کاٹ ڈالی کہ اس نے ان کے مزموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا۔

Thugs had cut off the lips and tongue of muslim lady on failure of Rape in India

Thugs had cut off the lips and tongue of muslim lady on failure of Rape in India

بھارتی ریاست کرناٹکا کا دارالحکومت بنگلورو دنیا بھر میں آئی ٹی کے حوالے سے بڑا مقام رکھتا ہے لیکن چونکہ یہ شہر بھی بھارت کا ہی حصہ ہے اس لیے یہاں بھی خواتین کو ہراساں کرکے مردانگی کا ثبوت دینے والے انسان نما بھیڑیوں کی بہتات ہے۔ عورت کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات، رنگ یا نسل سے ہو ان بھیڑیوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ اگر ان بھیڑیوں کے سامنے مذاحمت کی جائے تو وہ صنف نازک کو بری طرح مسلنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ ایسا ہی ہوا وہاں کی ایک رہائشی مسلمان خاتون کے ساتھ جو برقع میں کسی کام کی غرض سے گھرسے نکلی تھی لیکن اس بے چاری کو کیا پتہ تھا کہ اس کے ساتھ ایسا ہوجائے گا کہ وہ زندگی بھر نہ بھلا پائے گی۔اوباشوں نے اسے گھیرا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہا اور جب اس باہمت خاتون نے اپنی عصمت بچانے کے لیے مزاحمت کی تو اسے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بل کہ زمین پر پٹخ کر درندوں کی طرح اس کے زبان اور ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹا اور چباڈالا۔ ظلم کی اس پوری واردات میں انسان تو ڈر کے مارے باہر نہ نکلے لیکن کتوں میں شائد تھوڑی سی انسانیت زندہ تھی جنہوں نے یہ صورت حال دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا۔ جس پر وہ درندے بھاگ نکلے ورنہ نجانے اس عورت کا کیا ہوتا۔بھارتی پولیس بھی اسی وقت جاگی جب اس علاقے کے مکینوں نے انہیں فون کرکے صورت حال سے آگاہ کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو نہیں پکڑا گیا۔واضح رہے کہ بھارت میں سال نو کے موقع پر بھی سیکڑوں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر بھارتی فلمی اداکار سلمان خان، عامر خان اور اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون کو سخت کریں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں کیوں کہ  ایسے واقعات کے باعث ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website