counter easy hit

تین ماہ بعد بھی نیب ناکام رہی، اسحاق ڈار چکما دے گئے

لاہور (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیمتی گاڑیوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ اسحاق ڈار نیب کیس میں مفرور ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاہم نیب تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسحاق ڈار کی کروڑوں مالیت کی دو قیمتی گاڑیوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ نیب لاہور نے گاڑیوں کی تلاش کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھا لیکن وہ بھی اس سلسلے میں نیب کی مدد نہ کرسکا۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے دو قیمتی گاڑیاں تین ماہ سے غائب ہیں جن میں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 شامل ہیں۔