counter easy hit

آزادی مارچ کا آغاز۔۔۔ ہزاروں کشمیری ’ ایل او سی ‘ عبور کرنے کے قریب، بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ بھاری کا خدشہ

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر سے ہزاروں افراد قافلوں کی شکل میں مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ آزادی مارچ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی کال پر شروع کیا گیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے شرکاء چکوٹھی سے لائن آف کنٹرولعبور کریں گے۔ تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مارچ کے شرکاء پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔مظفر آباد پہنچنے والے شرکاء آج اپراڈاہ کے مقام پر جمع ہوئے جس کے بعد انہوں نے پیدل سیز فائر لائن کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔ اس مارچ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔اس آزادی مارچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف جوان مرد ہی نہیں بلکہ بزرگ، خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر مظفر آباد ڈویژن کا کہنا ہے کہ مارچ کرنے والے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کے قریب جانے کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ شرکاء پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا خدشہ ہے جس سے بہت سی انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ بھارتی فوج ان نہتے اور پُرامن مظاہرین پر گولہ باری کر کے انہیں قیمتی جانوں سے محروم کر سکتے ہیں۔ لیکن مظاہرین اس چیز پر بضد دکھائی دے رہے کہ وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے ہی رہیں گے

،

THOUSANDS, OF, KASHMIRIS, RAISE, MARCH, TOWARDS, LINE, OF, CONTROL, AZADI, MARCH, STARTED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website