counter easy hit

“قرضوں میں دھکیلنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک ہونا چاہیے”

"Those who are in debt should be treated as criminals"

اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ ملک کوقرضوں میں دھکیلنے والوں سےمجرموں جیساسلوک ہوناچاہیے۔ عوام نےکرپٹ عناصرکیخلاف فیصلہ کن جنگ کامینڈیٹ دیا۔اجلاس میں بعض ارکان نےاپوزیشن کیخلاف جارحانہ پالیسی اپنانےکی مخالفت کی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نےتمام ارکان کوبجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نےکہاارکان اسمبلی کوبجٹ منظوری میں متحرک کرداراداکرنا چاہئے۔ بجٹ بحث میں اپوزیشن کی خلل ڈالنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ وزیراعظم نےکہاملکی آمدن کاآدھاحصہ قرضوں کی قسطیں اداکرنےمیں جارہاہے۔ سابق حکمرانوں نے بیرونی قرضوں پرشاہانہ طرززندگی اختیار کیا۔۔وزیر اعظم نےکہاقرضوں کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنایاتاکہ ذمہ داروں کاتعین ہوسکے۔قوم کوقرضوں میں جکڑکرذاتی تجوریاں بھرنےوالےقومی مجرم ہیں۔ اجلاس میں بعض ارکان نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ پالیسی کی مخالفت کی۔ ثناءاللہ مستی خیل نےکہاہمیں اپوزیشن کوساتھ لےکرچلنےکی کوشش کرنی چاہیے۔ اپوزیشن کا ایوان میں رویہ قوم دیکھ رہی ہے۔  ایم کیو ایم کےاسامہ قادرنےکہا پارٹی کےکچھ رہنماآپ کوگمراہ کررہے ہیں۔  بتایا جائے کراچی کیلیے جو معاہدہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا تھا اس کا کیا بنا؟ وزیراعظم نے کہا بجٹ کےبعدوہ خودکراچی جائیں گےاورترقیاتی پیکج کی نگرانی کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website