counter easy hit

خورشید شاہ سکھر میں یہ کام کرتے ہیں اور ۔ ۔ ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیاستدان اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف الزامات لگاتی رہتی ہیں لیکن اب کی بار تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار نے چیف جسٹس کی عدالت میں کھڑے ہوکر الزام عائد کیا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ سکھر میں اقلیتی برادری کی زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ سیاسی بیانات پر کچھ نہیں کرسکتے، الگ درخواست دیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو رمیش کمار نے موقف اپنایاکہ لاڑکانہ میں قبضے سے متعلق 45 شکایتیں آئیں، خورشید شاہ کا نام بھی آیا۔ جس پر عدالت کاکہناتھاکہ اس معاملے پر پیشرفت ہونی چاہیے تھی، معاملہ وڈیروں کی جانب سے قبضے کا ہے، اب رپورٹ آ گئی ہے عدالت احکامات جاری کر دیتی ہے۔ عدالت نے رمیش کمار کو ہدایت کی کہ سیاسی بیان پر کچھ نہیں کریں گے ، اس پر الگ سے درخواست دیں اور یہ معاملہ بعد میں سن لیں گے ۔ فاضل بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم حاضری پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرنےکی ہدایت کی۔