counter easy hit

ہ کام جنرل اشفاق کیانی نے کروایا تھا۔۔۔

This is what General Ashfaq Kayani had done.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) موجودہ وزیرداخلہ بریگیڈیئر اعجاز احمد شاہ سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ماضی کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ دی نیشن کے مطابق اعجاز احمد شاہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف مئی 2007ءمیں جو کرپشن ریفرنس دائر کیا گیا تھا وہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اشفاق پرویز کیانی نے کروایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ9مئی 2007ءکو صدر مشرف کی چیف جسٹس افتخار چوہدری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں صدر مشرف نے ان پر استعفیٰ دینے کے لیے دباﺅ ڈالا۔ تاہم آرمی ہاﺅس میں ہونے والی اس میٹنگ میں کسی نے افتخار چوہدری کے ساتھ کوئی توہین آمیز سلوک نہیں کیا تھا۔ ان کے خلاف جو کرپشن ریفرنس دائر کیا گیا اس کے پیچھے آئی ایس آئی اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی تھے۔ وزیرداخلہ نے اپنے اسے پہلے ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ ”افتخار چوہدری جج کم اور سیاستدان زیادہ تھے۔ انہوں نے خود پرویز مشرف سے ملاقات کی خواہش کی تھی اور وقت مانگا تھا۔ ملاقات میں مشرف نے پہلے انہیں کرپشن ریفرنس کے متعلق بتایا اور پھر دو آپشن دیئے کہ یا تو وہ استعفیٰ دے دیں یا پھر سپریم جوڈیشل کونسل میں اس ریفرنس کا سامنا کریں۔ افتخار چوہدری نے یہ سب کچھ سنا اور آخر میں جواب دیا کہ ’میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔‘اس ملاقات سے پہلے میں نے پرویز مشرف سے کہا تھا کہ ایسا مت کریں کیونکہ افتخار چوہدری کبھی استعفیٰ نہیں دے گے۔“موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان عہدہ چھوڑ دیں گے لیکن کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔“ آصف زرداری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ”اب آصف زرداری جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website