counter easy hit

یہ ہے بھارتی فضائیہ کی اصلیت

نئی دلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر اروند سنہا نے ڈبل بیرل گن سے خود کو اڑا لیا ، افسر کی خود کشی کا واقعہ ایئر فورس کالونی کی سرکاری رہائش گاہ میں منگل کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر اروند سنہا نے ڈبل بیرل گن سے خود کو اڑا لیا ، افسر کی خود کشی کا واقعہ ایئر فورس کالونی کی سرکاری رہائش گاہ میں منگل کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا ، اروند سنہا نے اپنے پیروں میں ڈبل بیرل بندوق پھنسائی اور گولی چلا دی ، جو اس کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ، خیال رہے کہ انڈیا کے جنگی طیاروں نے منگل کو علی الصبح پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستانی طیاروں کے فضا میں آنے کے بعد وہ جلدبازی میں اپنا ’پے لوڈ‘ گرا کر واپس چلے گئے ، ادھر انڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ’غیر عسکری‘ کارروائی میں بالاکوٹ کے علاقے میں واقع کالعدم شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے ، پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں بتایا کہ انڈین فضائیہ کے طیاروں نے مظفر آباد کے پاس لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، لیکن پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں وہ واپس چلے گئے