counter easy hit

یہ واحد امیدوار ہے جو 7 سالوں میں 7 مرتبہ ایک ہی امیدوار سے ہارا

سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 کی ری کاﺅنٹنگ میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی امیدیں بر نہ آسکیں اور خواجہ آصف نے فتح کا تاج اپنے سر سجالیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کے بقول گزشتہ 7 سال کے دوران عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے ہاتھوں ملنے والی یہ ساتویں شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران بھی خواجہ آصف کے ووٹوں پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور انہوں نے یہ سیٹ پکی کرلی ہے۔ 15 پولنگ سٹیشنز ، مسترد شدہ ووٹوں اور پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ گنتی کے بعد عثمان ڈار کے ووٹوں کی تعداد میں 132 اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 45 کی تعداد کا اضافہ ہو ا ہے ۔ خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے اس مقابلے پر ایک سوشل میڈیا صارف نے اسے عثمان ڈار کی خواجہ آصف کے ہاتھوں شکست کو ساتویں شکست سے تعبیر کیا۔

این اے73 سیالکوٹ ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، خواجہ آصف ایک بار پھر فاتح قرار

عبداللہ نعیم نے لکھا کہ عثمان ڈار سیالکوٹ سے ایک بار پھر ہار گیا ہے، عثمان ڈار پاکستان کا وہ واحد امیدوار ہوگا جو اب تک 7 سال میں 7 بار ایک ہی شخص سے ہاراہے لیکن اسے چین پھر بھی نہیں آرہا۔

عبداللہ نعیم نے عثمان ڈار کی شکست کی ترتیب کچھ یوں بیان کی۔

1- الیکشن 2013

2- الیکشن ٹربیونل 2013

3- ہائیکورٹ 2014

4- سپریم کورٹ 2015

5- سپریم کورٹ 2018

6- الیکشن 2018

7- ری کاﺅنٹ 2018