counter easy hit

یہ نیا پاکستان ہے ۔۔۔ 3 ارب ڈالر دے کر بھی بات نہ بنی ، شریف خاندان سے مزید کتنی رقم مان لی گئی؟

This is New Pakistan ... Do not talk about giving $ 3 billion, how much more money was taken from the Sharif family?

لاہور (نیوز ڈیسک ) 3 ارب ڈالرز دے کر بھی بات نہیں بنی، شریف خاندان سے مزید رقم کا مطالبہ کر دیا گیا، چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دوستوں کے ذریعے پیسے دینے پر شریف خاندان کو پیغام دیا گیا ہے کہ جب تک مزید 3 ارب ڈالرز نہیں دیے جاتے، تب تک بات نہیں بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے یہ کہا ہے کہ ہمارے غیرملکی آقاؤں کے دوستوں نے جن کو ہم نے بیچ میں ڈالا ہوا تھا انہوں نے تین بلین ڈالر دے دیا ہے۔لیکن انہوں نے کہا ہے کہ جب تک دوسرا تین بلین نہیں آئے گا بات آگے نہیں بڑھےگی،اور میں یہ بات پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں،اور نواز شریف نے مریم نواز سے کہا ہے کہ میری یہاں سے جان چھڑوائیں ،آپ اے پی سی میں گئیں اور وہاں سے آ کہ کہا کہ وہاں کوئی فائدہ نہیں تو مریم کا کہنا تھا کہ مجھے اب لوگ ایک لیڈر کے طور پر پہنچانتے ہیں اس لیے اے پی سی میں گئی تھی،ان تلوں میں تیل نہیں ہے اور انہوں نے کچھ بھی نہیں کرنا، جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن میں تو یہاں پڑا ہوں، آپ مرسی کا کہہ رہی ہیں مجھےتو یہ نہیں پتہ کہ میں کس کی موت مر جاؤں گا،مجھے فوری نکلوائیں جس پر مریم کا کہنا تھا کہ ہمارے بہالف پر تین بلین روپے ادا ہوں گئے ہیں۔نواز شریف بولے کے پھر ضمانت کیوں نہیں ملی تو مریم کا کہنا تھاکہ تین بلین اور دینے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ خبریں کئی روز سے گردش کر رہی ہیں کہ شریف خاندان عرب ملک میں اپنے دوستوں کے ذریعے پیسہ ادا کروا کر ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ روز قبل بتایا تھا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ شریف خاندان نے ایک عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کرکے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ریلیف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاہم ان سے کسی شخص نے ڈیل کیلئے براہ راست رابطہ نہیں کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website