counter easy hit

اسے کہتے ہیں اپنے ہی کھودے گڑھے میں جا گرنا

ابو ظہبی (ویب ڈیسک ) او آئی سی نے پہلی مرتبہ بھارت کو ذلیل کرکے رکھ دیا، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ہے اور کہتا ہے کہ پہلی مرتبہ او آئی سی نے بھارتپر کشمیر میں بربریت، نسل کشی، اور ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلمان ممالک کے تعاون کیتنظیم او آئی سی کے اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ نے بھارت کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ او آئی سی نے پہلی مرتبہ بھارت کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ہے اور کہتا ہے کہ پہلی مرتبہ او آئی سی نے بھارت پر کشمیر میں بربریت، نسل کشی، اور ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کیا۔ یہ سب کچھ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی وہاں موجودگی کے دوران ہوا۔واضح رہے کہ مسلمان ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف قرار دادیں منظور کرلیں، او آئی سے نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے گریز کرے۔او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 46 واں اجلاس ختم ہوگیا جس کے اعلامیے میں کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا، اعلامیے میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی او آئی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ ہے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرائے ،او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قرار داد بھی منظور کرلی۔او آئی سی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے گریز کرے، او آئی سی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کو سراہا گیا اور بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پاکستان کا مثبت اقدام قرار دیا گیا، او آئی سی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور تمام تصفیہ طلب مسائل پر امن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،او آئی سی نے پاکستان کو ایشیا میں انسانی حقوق کمیشن کا رکن منتخب کرلیا جو کہ انسانی حقوق کے معاملے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی اجلاس میں بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان کی قرار داد منظور ہوئی قرار داد میں بھارتیدراندازی پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا ہے او آئی سی نے وزیراعظم عمران خان کی بھارت کومذاکرات کی پیشکش کاخیرمقدم کیا، ترجمان کے مطابق پاکستان نے او آئی سی کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا لیکن دیگر سیشنز میں دفتر خارجہ کے حکام شریک ہوئے۔ پاک بھارت کشیدگی پر اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ مودی کو بتایا تھا عمران خان پٹھان ہے،جوکہے گاوہ کرےگا،نوازشریف کے دور میں بھی مذاکرات درست تھے اور آج بھی درست ہیں۔پاک بھارت کشیدگی پر اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ملاقات کے ددوران مودی کو بتایا تھا عمران خان پٹھان ہے،جوکہے گاوہ کرےگا،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں بھی مذاکرات درست تھے اور آج بھی درست ہیں۔