counter easy hit

یورپ اور باقی دنیا کے ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائیل کے فروغ کے لئے شکران خصوصی کردار ادا کرے گا۔ مسلم کمیونٹی کی طرف سے بنایا گیا پہلا سماجی نیٹ ورک شکران جو ٹیکسپو پاکستان 2019 کا میڈیا پارٹنر بنا

یورپ اور باقی دنیا کے ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائیل کے فروغ کے لئے شکران خصوصی کردار ادا کرے گا۔ مسلم کمیونٹی کی طرف سے بنایا گیا پہلا سماجی نیٹ ورک شکران جو ٹیکسپو پاکستان 2019 کا میڈیا پارٹنر بنا۔
پیرس: (صاحبزادہ عتیق) پاکستان میں سب سے اہم بین الاقوامی ٹیکسٹائل میلے ٹیکسپو پاکستان کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد زندہ دلان کے شہر لاہور میں واقع ایکسپو سینٹر میں ہؤا۔ جس میں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں لوگوں اور وفود نے شرکت کی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور وزارت کامرس پاکستان کے تعاون سے لاہور میں ہونے والے اس ٹیکسٹائل میلے ٹیکسپو پاکستان کا مقصد پاکستان کے شمالی علاقوں میں قائم ٹیکسٹائیل انڈسٹری کو اندرون و بیرون ملک فروغ دینا اور بیرون ملک، پاکستانی ٹیکسٹائیل کی مانگ میں اضافہ کرنا تھا۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 60 فیصد بنتا ہے، اور پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ٹیکسٹائل پروڈکشن چینل کا حامل ہے۔
ٹیکسپو پاکستان کا پہلا ایڈیشن 2016 میں شروع کیا گیا تھا ، دنیا بھر سے باون ممالک کے وفود نے شرکت کی اور بین الاقوامی خریداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان سات سو سے زائد خصوصی بی ٹو بی میٹنگز کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیکسپو پاکستان کے دوسرے ایڈیشن میں ستر ممالک کے تین سو تہتر وفود نے شرکت کی اور بین الاقوامی خریداروں اور نمائش کنندگان میں دو ہزار سے زائد بی ٹو بی میٹنگز ہوئیں۔
سماجی نیٹ ورک “ شکران “ کو یہ اعزاز ملا کہ وہ ٹیکسپو پاکستان کے اس بڑے ایونٹ کا احاطہ کرے اور تیز رفتاری سے ابھرتے ہوئے مسلمان ملک پاکستان کے بارے میں لکھیں.
شکران ایسا سماجی نیٹ ورک ہے جو مسلم ممالک کی اہم معیشت ، مسلم ممالک کی معاشرت اور ثقافت کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں موجود ٹیلنٹ اور دنیا کے لئے آئیڈیاز کو باقی دنیا کے ساتھ شئیر کرتا ہے اور مسلم ممالک اور باقی دنیا کے درمیان اشتراک رائے پیدا کرتا ہے۔۔۔
ٹیکسپو پاکستان دو ہزار انیس کا میڈیا پارٹنر بننا اور ٹیکسپو پاکستان میں ہماری موجودگی ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے لئے شکران کی سفیر امل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو اس میلے کی اہمیت اور مسلم دنیا میں تخلیق کردہ سماجی نیٹ ورک کی اہمیت کے بارے میں بتائیں گے.
“شکران کی کوشش ہے کہ دنیا کو مسلم ممالک کی خوبصورتی ، مسلم ممالک میں تیزی سے ہونے والی ترقی سے آگاہ کریں۔ سماجی رابطے کا نیٹ ورک شکران دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے سوشل میڈیا کی درجہ بندی پر چڑھ رہا ہے اور ہمارا مقصد مستقبل قریب میں عالمی درجہ بندی میں سر فہرست ہونا ہے۔

The Shukran, the first social network created by the Muslim community, was at Texpo Pakistan 2019