counter easy hit

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

نیو یارک: کونسل آف فارن افیئر میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار دفاع کیلئے ہیں۔ خطے میں بھارتی بالا دستی قبول نہیں۔ وزیراعظم سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ملاقات کی۔

There is no doubt about the protection of nuclear weapons of Pakistan: Shahid Khaqan Abbasiوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں کونسل آف فارن افیئر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کا مضبوط کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم رکھتے ہیں، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ خطے میں بھارت کی بالادستی قبول نہیں۔ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملالہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔