counter easy hit

9 ٹریلین کیوبک گیس کے ذخائر موجود

There are 9 trillion cubic gas reservoirsاسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ادارہ برائے توانائی کے مطابق پاکستان میں 105 کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر دور گہرے سمندر میں بند کر دیے جانے والے کیکڑا ون کنویں کی جگہ پر 9ٹرلین کیوبک فٹ گیس کا ذخیرہ موجود ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ امریکی ادارہ برائے توانائی کے مطابق پاکستان میں مختلف مقامات پر 105ٹرلین قدرتی گیس موجود ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر دور کھودے جانے والے کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکےتھے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرلنگ کمپنی نے 5ہزار 470 میٹر کھدائی کی اور حاصل ہونے والے سیپمل لیبارٹری میں بھیجے جس کی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ سمندر میں کھودے جانے والے کنویں میںتیل و گیس کے مطلوبہ ذخائر حاصل نہیں ہو سکے جس کے بعد ڈرلنگ کرنے والی کمپنی نے منصوبے کی ناکامی کے بعد کھودا جانے والا کنواں بند کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر دور سمندر میں تیلکے ذخائر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد ایگزون کمپنی نے سمندر میں کھدائی کا کام شروع کر دیا تھا اور 4 ماہ تک کھدائی کے بعد 5ہزار میٹر گہرائی سے سیمپل لیے گئے تھے جنہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں یہ پتا چلا ہے کہ کنویں میں تیل وگیس کے مطلوبہ ذخائر موجود نہیں ہیں لیکن اب وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ادارہ برائے توانائی کے مطابق کیکڑا ون کنویں کی جگہ پر 9 ٹرلین کیوبک فٹ گیس کا ذخیرہ موجود ہے۔