counter easy hit

‘چور مچائے شور’ کے الفاظ حقیقت بن گئے ۔۔۔ شہرلاہور سے سب کو دنگ کر دینے والی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیشہ سے کہاوت سنتے آئے ہیں کہ شور مچائے شور ، جنگا اصل مظلب تو کچھ اور ہے لیکن لاہور میں ان الفاظوں نے حقیقت کا روپ دھار لیا ،، چور چھت کا لوہے کا بنا ہوا مضبوط جنگلا کاٹ کر دکان سے 70 تولہ سونا اور 7 کلو چاندی اڑا لے گئے،، اور کسی نے آواز تک نہ سنی،، لاہور میں زیورات کی خریدوفروخت کے سب سے بڑے مرکز رنگ محل کے سوہا بازار میں چور ایک جیولر کی دکان کا صفایا کرگئے،، سوہا بازار کے جیولر آصف نےبتایا کہ چور چھت کا مضبوط آہنی جنگلا کاٹ کر سیڑھی کے ذریعے اس کی دکان میں داخل ہوئے اور گیس سلنڈروں کی مدد سے تجوریاں کاٹ کر 70 تولے سونا ، 7 کلو چاندی اور بھاری مالیت کی نقدی چرا کرلے گئے،، متاثرہ جیولرنے تھانہ رنگ محل میں درخواست دے دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے واردات سے پہلے دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنکشن کاٹ دیا تھا،، پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،، جس کے بعد امکان ہے کہ روز کو جلد تلاش کر لیا جائے گا